یورپی یونین کا روس پر امریکی افواج کو نشانہ بنانے کیلئے ایران کی مدد کرنے کا الزام

EU accuses Russia of helping Iran target US forces

یورپی یونین نے روس پر الزام عائد کیا ہےکہ وہ مشرق وسطیٰ جنگ میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے ایران کی مدد کررہا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف نے کہا کہ روس خطے میں امریکی اہداف اور پڑوسیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایران کو ناصرف خفیہ معلومات فراہم کررہا ہے بلکہ اسے ڈرون کے ذریعے سپورٹ کر رہا ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر امریکا مشرق وسطیٰ میں جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے تو روس پر دباؤ ڈالے کہ وہ ایران کی مدد ناکرے۔

خارجہ پالیسی چیف نے مزید کہا کہ جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس میں امریکی وزیرخارجہ روبیو کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا جائے گا۔

READ  ایران کے معاملے پر پینٹاگون صدر ٹرمپ کی توقعات کے مطابق عمل کرےگا: امریکی وزیر دفاع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں