ہر چیز کا حساب لیا جائیگا، عدالتی فیصلے پر شیخ حسینہ واجد کا دھمکی آمیز ردعمل

Everything will be accounted for, Sheikh Hasina Wajid's threatening

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے عدالت کی جانب سے انسانیت کا مجرم قرار دینے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز کا حساب لیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے عدالتی فیصلے کے بعد عوامی لیگ اور اپنے حامیوں کے نام پیغام جاری کردیا۔

شیخ حسینہ واجد نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں،حامی پریشان نہ ہوں، انھیں فیصلہ جاری کرنے دیں، مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے زندگی دی، اللہ لے گا لیکن میں اپنے ملک کے لوگوں کے لیے کام کرتی رہوں گی، میں نے اپنے والدین، اپنے بہن بھائیوں کو کھو دیا ہے، انہوں نے میرا گھر جلا دیا۔

شیخ حسینہ واجد نے کہا ہم اسے نہیں بھولیں گے، ہر چیز کا حساب لیا جائے گا۔

READ  ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ جانے کا معاملہ، پی سی بی بنگلادیش کیساتھ کھڑا ہوگیا، آئی سی سی کو خط

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں