امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک

Explosion at police training center in California

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مونٹیری پارک میں لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ (ایل اے ایس ڈی) کے ٹریننگ سینٹر میں دھماکے سے کم از کم 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی صبح مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 30 منٹ کے قریب رپورٹ ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر شیرف ڈپارٹمنٹ کے اسپیشل انفورسمنٹ یونٹ اور بم اسکواڈ کے کمپاؤنڈ میں کھڑی ایک گاڑی کے قریب ہوا۔

لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ نے جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم مزید نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

حکام نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

READ  پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا مغربی کنارے میں اسرائیلی غیرقانونی کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں