پاک امریکا تعلقات میں غیر معمولی پیشرفت: دو طاقت ور ترین شخصیات کی وائٹ ہائوس میں اج ملاقات

Extraordinary progress in Pak-US relations

پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں انتہائی غیر معمولی پیشرفت ہونے جارہی ہے، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات طے ہوگئی۔

وائٹ ہاوس نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ملاقات آج ظہرانے پر ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہےکہ صدرٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کیبنٹ روم میں ہوگی،اس ملاقات میں صحافیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تاہم امکان ہے کہ صدر ٹرمپ اگر میڈیا سے بات کریں یا سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں تو اس ملاقات کےحوالے سے کوئی تفصیل بتائیں گے۔

ایک اعلیٰ ترین سکیورٹی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے کہ یہ ملاقات آج امریکا میں ایسٹرن وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے یعنی پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کل واشنگٹن ڈی سی میں امریکن پاکستانیوں سے تقریب میں خطاب کیا تھا اور اس میں انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےمسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کو خاص طور پر مینشن کیا تھا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ تھا کہ آئندہ چند روز میں کئی اہم واقعات رونما ہوں گے اور اب یہ ملاقات ایسے وقت ہورہی ہے جب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کا دورہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے سبب مختصر کرکے امریکا واپس آئے ہیں اور وہاں بھارتی وزیراعظم سے ان کی ملاقات نہیں ہوئی۔

READ  بی جے پی کا ایجنڈا مسلمانوں اور اقلیتوں کو ختم کرنا ہے، پرکاش راج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں