پنجاب کے ایک سرکاری اسکول کی پرنسپل عائشہ خان اور چپراسی عمران علی کی منفرد محبت کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جو بالکل کسی فلمی اسکرپٹ جیسی لگتی ہے اور اس کہانی کی شروعات ہوئی صرف ایک کپ چائے سے۔
38 سالہ عائشہ خان اپنی تعلیمی وابستگی اور انتظامی صلاحیتوں کے لیے جانی جاتی تھیں، جبکہ 32 سالہ عمران علی کئی برسوں سے اسی اسکول میں چپراسی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی خاص بات یہ تھی کہ وہ چائے انتہائی محبت اور مہارت سے بناتے تھے، جس میں الائچی کی خوشبو اور شکر کی مناسب مقدار پرنسپل کے دل کو بھا گئی۔
یہ معمول رفتہ رفتہ خاموش قربت میں بدلا اور پھر محبت میں۔ چند ماہ بعد، عائشہ خان نے خود عمران کو شادی کی پیشکش کی۔ نکاح کی سادہ تقریب میں اساتذہ، طلبہ اور دونوں خاندانوں نے شرکت کی۔ موقع پر طلبہ نے چائے کے موضوع پر مزاحیہ اسکیچ پیش کیا، جبکہ اساتذہ نے دلہن کو چائے کا سیٹ تحفے میں دیا۔
’پرنسپل ویڈز پیون‘ کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ خصوصاً ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اس جوڑی کے چرچے، میمز، تبصرے اور محبت بھرے پیغامات کا طوفان آ گیا۔ عوام نے اس انوکھے اور دل کو چھو لینے والے رشتے کو خوب سراہا۔






تبصرے بند ہیں