برسلز : زرعی پالیسی کیخلاف کسانوں کا احتجاج، پولیس پر پتھراؤ، انڈے پھینک دیے

Farmers protest against agricultural policy

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کی زرعی پالیسی کے خلاف کسانوں نے احتجاج شروع کر دیا۔

کسان مظاہرین سیکڑوں ٹریکٹر لے کر برسلز کی سڑکوں پر نکل آئے جس کے باعث اہم سڑکیں بلاک ہوگئیں۔

مظاہرین نے جلاؤ گھیراؤ کیا، کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین نے پولیس پر آلو اور انڈے پھینکے، پتھراؤ بھی کیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پانی کی توپیں چلائیں، اس دوران کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
کسان یورپی یونین اور جنوبی امریکی ممالک کے تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، کسانوں کا کہنا ہے یورپی ممالک میں امریکی اشیا کم قیمت میں دستیاب ہونے سے یورپی کسانوں کو نقصان ہوگا۔

READ  سمندر میں ڈوب کر ہلاکت، زوبین گرگ کے نشے میں ہونے کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں