سرگودھا: ’نوکری کا جھانسہ دیکر بیٹی سے زیادتی کی‘، والد نے مقدمہ درج کرا دیا

Father registers case

سرگودھا کے گاؤں 90 شمالی میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ 2 روز قبل پیش آیا اور متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مدعی نے الزام لگایا ہے کہ اس کی بیٹی ایک نجی اسکول میں ٹیچر تھی اور رشتے دار شخص بیٹی کو اچھی نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔
لڑکی کے والد کے مطابق ملزم نے بیٹی سے زیادتی کی اور تصاویر بھی بنائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل کے لیے متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

READ  ایمن زمان نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں