پاکستانی شوبز کے سپر اسٹار فواد خان نے ایک بار پھر گلوکاری کی دنیا میں دھماکے دار واپسی کرلی ہے۔
فواد خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ اپنے نئے گانے "پروانا” کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں واپس آرہے ہیں۔ یہ گانا گزشتہ روز یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
مداح فواد خان کی آواز اور کم بیک کو بے حد پسند کر رہے ہیں، اور ان کی موسیقی میں واپسی کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
یاد رہے، فواد خان نے اپنے فنی سفر کا آغاز گلوکاری سے کیا تھا۔ وہ 2000 میں پاپ راک بینڈ ای پی (Entity Paradigm) کے مرکزی گلوکار کے طور پر ابھرے، اور پھر 2001 میں اداکاری میں قدم رکھا۔ اب وہ ایک بار پھر اپنے اصل فن، گلوکاری، کی طرف لوٹے ہیں—اور وہ بھی زبردست انداز میں!






تبصرے بند ہیں