میزائل حملوں کا خوف اور بنکرز کی کمی، اسرائیلی فوجیوں نے ڈیوٹی سے انکار کردیا

Fear of missile attacks and lack of bunkers

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے لیے بنکرز کی کمی کے باعث بعض اہلکاروں نے ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کردیا ۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کے رضاکار اہلکاروں نے راکٹ اور میزائل حملوں سے ناکافی تحفظ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹنگ پر رپورٹ کرنے سے انکار کیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاجسٹک مسائل کا جواز دے کر بنکرز کی فراہمی بار بار مؤخر کی جارہی ہے۔

ایک اسرائیلی فوجی نے صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سائرن بجتا ہے تو ہم ہیلمٹ پہن کر صرف دعا کرتے ہیں۔

ایک اور اہلکار کا کہنا تھا کہ اگر کوئی زخمی ہو جائے تو کیا صرف افسوس کا اظہار کیا جائے گا؟

اہلکاروں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جو فوج 2 ہزار کلومیٹر دور اہداف کو نشانہ بنا سکتی ہے، کیا وہ اپنے سپاہیوں کو ایک بنکر فراہم نہیں کر سکتی۔

READ  امن معاہدے پر عملدرآمد، حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں