چین میں سڑک پر پڑنے والے گڑھے نے تباہی مچادی، ویڈیو وائرل

Filipino food influencer dies after eating poisonous crab

چین کے شہر شنگھائی میں ایک سڑک پر پڑنے والا گہرا گڑھا سب کچھ نگل گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شنگھائی کے منہانگ ضلع میں کیکسن روڈ اور لیان روڈ کے چوراہے پر پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 فروری کو میٹرو کی تعمیراتی سائٹ لائن لیک ہونے کی وجہ سے سڑک اچانک دھنس گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آپ پاس موجود چیزوں کو بھی نگل لیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میونسپل حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملبہ صاف کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم سی سی ٹی وی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹی ہوئی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

READ  ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 94 ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں