غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے الجزیرہ کے پانچ صحافیوں کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہداء میں انس الشریف، محمد قریقہ، کیمرہ مین ابراہیم ظاہر، مومن علیوا اور معاون محمد نوفل شامل ہیں۔ اس اسرائیلی جارحیت کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی جا رہی ہے۔
یورپی یونین، چین، جرمنی اور اقوامِ متحدہ نے اسے بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا، جبکہ دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔ دمشق، راملہ، ہیگ اور بغداد میں عوام اور صحافیوں نے اسرائیلی جارحیت اور صحافیوں کے قتل کے خلاف آواز بلند کی۔
آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وونگ اور برطانیہ کے مشرق وسطیٰ کے وزیر ہیماش فالکنر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں صحافیوں کو محفوظ ماحول میں کام کرنے کا حق حاصل ہے اور اسرائیل کو اس کی ضمانت دینی چاہیے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کایا کالاس نے بھی صحافیوں کی ہلاکت کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی۔






تبصرے بند ہیں