ایران میں موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹس گرفتار

Five more suspected Mossad agents arrested in Iran

مغربی ایران سے موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹوں کو گرفتارکرلیاگیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتارمشتبہ موساد ایجنٹس پر آن لائن ایران کا تشخص خراب کرنے کے الزامات عائد ہیں۔

پاسداران انقلاب گارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان نے عوام میں خوف پھیلانے کی کوشش کی، ملزمان نے مقدس ایرانی نظام کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران اسرائیل جنگ کے دوران موساد کے ایجنٹوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

READ  ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، ہم بھی بات چیت کیلئے تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں