سیلابی ریلا آج ہیڈ پنجند جبکہ دو دن بعد گڈو بیراج تک پہنچنے کا امکان

Floodwaters likely to reach Panjnad head today, Guddu Barrage two days later

بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا آج ہیڈ پنجند اور دو روز بعد گڈو بیراج تک پہنچنے کی توقع ہے

گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 42 ہزار 153 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 10 ہزار 408 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 31 ہزار 230 اور اخراج 2 لاکھ 75 ہزار 850 کیوسک رہا۔

کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 47 ہزار 186 اور اخراج 2 لاکھ 9 ہزار 431 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح ہیڈ پنجند پر پانی کی آمد 2 لاکھ 27 ہزار 710 اور اخراج 2 لاکھ 13 ہزار 740 کیوسک رہا۔

ادھر وزیر زراعت سندھ محمد بخش مہر نے گڈو بیراج اور کندھکوٹ کشمور بند کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے اور 7 لاکھ کیوسک کا ریلا آنے کی توقع ہے لیکن خطرے کی کوئی بات نہیں۔

READ  اسلام آباد، راولپنڈی، سوات اور مالا کنڈ میں تیز بارش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں