رپورٹس کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 25 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے
دریائے چناب میں ہیڈ تریموں اور پنجند پر پانی کے بہاؤ میں کمی آنے لگی ہے، جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق، ہیڈ تریموں پر بہاؤ کم ہو کر تقریباً 5 لاکھ کیوسک رہ گیا ہے، جبکہ پنجند پر یہ 4 لاکھ 52 ہزار کیوسک تک آ گیا ہے۔
ادھر دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں بہاؤ بڑھ کر ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک ہو چکا ہے۔
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بھی شدید سیلابی صورتحال ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔
ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جبکہ ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور بہاؤ ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔






تبصرے بند ہیں