سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں 4 خارجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مٹہ کے علاقے راشد سر میں اسٹریٹجک پوائنٹ پر کامیابی کے ساتھ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 4خوارج نےایک مکان میں پناہ لے کر اہلِخانہ کو انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل گلفام نے جام شہادت نوش کیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کا آپریشن ابھی جاری ہے، فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری رہے گا۔






تبصرے بند ہیں