افسران کے لیے مفت بجلی ختم، عام شہری کی طرح بل ملیں گے!

Free electricity for officers abolished

عوام کیلیے خوشخبری ہے کہ افسران کی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے اور انہیں عام شہری کی طرح بجلی بل ملیں گے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے اور اب انہیں بھی عام شہریوں کی طرح بجلی کے بل ملنا شروع ہو گئے ہیں۔

30 سال میں پہلی بار افسران کی آدھی تنخواہ بجلی بلوں کی نذر ہو گئی ہے۔
لیسکو ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 18 کے افسران کو سالانہ 6 ہزار جب کہ گریڈ 19 کے افسران کو 8 ہزار بجلی یونٹس مفت ملتے تھے۔ ان کے علاوہ گریڈ 20 کے افسران کو سالانہ 10 ہزار مفت یونٹس کی سہولت حاصل تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ دیگر ڈسکوز کے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کے لیے بھی کیا گیا تھا، تاہم دیگر ڈسکوز نے عدالتوں سے حکم امتناع لے کر مفت بجلی بحال کروا لی۔

لیسکو افسران کا کہنا ہے کہ دیگر کمپنیوں کی مفت بجلی کی سہولت بحالی غیر قانونی ہے، تنخواہ میں تمام مراعات شامل ہوتی ہیں۔ مفت بجلی کی سہولت ملک کے تمام اداروں سے ختم کی جائے، اس حوالے سے وزارت توانائی تمام کمپنیوں کے لیے یکساں پالیسی کا اعلان کریں۔

READ  حکومت کا مختصر مدت کی بجائے طویل المدتی صنعتی پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں