حکومت کا مختصر مدت کی بجائے طویل المدتی صنعتی پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ

Government decides to develop long-term industrial policy instead of short-term

اسلام آباد: حکومت نے مختصر مدت کی بجائے طویل المدتی صنعتی پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے مختصر مدت کی بجائے طویل المدتی صنعتی پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق سرمایہ کاروں کو طویل المدتی روڈ میپ دیا جائے گا۔

مختلف کمیٹیوں نے کارپوریٹ انکم ٹیکس کو 3 سال میں 29 فیصد سے کم کرکے 26 فیصد تک لانے کی تجویز پیش کی ہے۔

اس کے علاوہ سُپر ٹیکس پورے منافع پر نہیں بلکہ اضافی آمدن پر لاگو کرنے اور 5 سال میں سپر ٹیکس آہستہ آہستہ کم کر کے 5 فیصد تک لانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

اگر پانچویں سال میں پرائمری بیلنس مثبت ہو جائے تو چھٹے سال میں سپر ٹیکس مکمل ختم کرنے کی سفارش کی جا ئے گی۔

READ  10 سالوں میں سرکاری قرضہ جی ڈی پی کا 60 سے 71 فیصد ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں