وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ آزادی شہیدوں کے خون کی امانت ہے۔
یومِ آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیوں اور انتھک جدوجہد کے بعد یہ آزاد وطن حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور یومِ آزادی کا جشن جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اور ہر شہر، گلی اور محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں جگمگا رہا ہے۔






تبصرے بند ہیں