امریکی صدر نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط اتوار تک ہونے کا امکان ظاہر کردیا

Gaza ceasefire deal likely to be signed by Sunday

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط اتوار تک ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس سے مذاکرات بہت اچھے جا رہے ہیں۔ ہماری ٹیم وہاں شاندار کام کر رہی ہے اور دوسری جانب بھی اچھے مذاکرات کار موجود ہیں۔ معاہدےپر دستخط اتوار تک ہوسکتےہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ‘مجھے لگتا ہے یہ معاملہ ممکن ہے، جنگ ختم ہونے کے اچھے امکانات ہیں’۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں رواں ہفتے کے آخر میں ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ جا سکتا ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر وہ مشرقِ وسطیٰ گئے تو ہفتے یا اتوار کو روانہ ہوں گے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس ملک کا دورہ کریں گے۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ ہونے کی صورت میں صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کا دورہ کرسکتے ہیں۔

اس سے پہلے مصری صدر جنرل سیسی نے صدر ٹرمپ کو مصر آنے کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ صدر ٹرمپ حماس اسرائیل معاہدہ پر دستخط کے موقع پر خود موجود رہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ آئندہ 48 گھنٹوں میں معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان مصرکے شہرشرم الشیخ میں بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں اور اب فریقین میں جلد معاہدہ طے پانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

READ  ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو جنگ بندی کیلئے پیوٹن کی شرائط ماننے پر زور ، برطانوی اخبار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں