ٹرمپ کی ٹانگوں کے نچلے حصوں میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل، وائٹ ہاؤس کا بیان سامنے آگیا

Trump's lower legs have swelling

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت اور طبی معائنے سے متعلق وائٹ ہاؤس کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ٹانگوں کے نچلے حصوں میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل کا معائنہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے معالج کے مطابق صدر ٹرمپ نسوں میں کمزوری کی علامات کا شکار ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایسی علامات عموماً 70 سال سے زائد عمر کے افراد میں ظاہر ہوتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ کی حالیہ تصاویر میں ان کے ہاتھ کی پُشت پر معمولی نیل دیکھے گئے۔ ایسے نیل کے نشان بار بار ہاتھ ملانے اور اسپرین کے استعمال سے جلد کے ٹشوز میں جلن کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق دل کی بیماریوں سے بچاؤ کی دوا اسپرین صدر ٹرمپ کی معمول کی دواؤں میں شامل ہیں۔

READ  ٹرمپ نے مسلم برادر ہُڈکو دہشتگرد تنظیم قرار دینےکا عمل شروع کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں