جرمنی کا افغان پناہ گزین پروگرام فوری ختم کرنے کا اعلان

Germany announces immediate end to Afghan refugee program

جرمنی کی حکومت نے افغان پناہ گزین پروگرام فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی نے فیصلہ افغان مہاجرین کے جرائم میں ملوث ہونے اور سنگین سکیورٹی خطرات کے باعث کیا۔

جرمن میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جرمنی نے 640 افغان پناہ گزینوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

جرمن وزارت داخلہ کے مطابق جرمنی آنے کے منتظر افغان مہاجرین کے داخلے کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کی شدت پسندانہ پالیسیوں نے عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں جرمنی نے 28 جبکہ 2025 میں 81 مجرمانہ کارروائیوں پر افغان باشندوں کو ملک بدر کیا تھا۔

READ  شامی حکومت اور اسرائیل میں خفیہ بات چیت، شام کو معاہدہ ابراہیمی میں شامل کرنے کا ایجنڈا بھی شامل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں