100 کشتیاں اور ہزار سے زائد امدادی کارکن، گلوبل صمود فلوٹیلا کا پھر غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کا اعلان

Global Samood Flotilla announces

گلوبل صمود فلوٹیلا نے آئندہ ماہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کا اعلان کردیا۔

گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین ایک بار پھر غزہ کے فلسطینیوں کی مدد کےلیے پرعزم ہیں جس کے تحت 100 کشتیاں اور ہزار سے زائد امدادی کارکن آئندہ ماہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی ایک اور کوشش کرینگے۔
منتظمین نے مارچ میں سفر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، غزہ جانے والے قافلے میں طبی کارکن اور جرائم کے تفتیش کار بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیل نے 40 کشتیاں اور 450 کارکنوں کو پکڑ کر غزہ امداد لے جانے سے روک دیا تھا۔

READ  ’یہ خودکشی تھی‘: بوائے فرینڈ کے قتل کا الزام لگنے پر روپوش بھارتی انفلوئینسر کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں