پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں گریڈ 18 سے کم تمام عملے پر موبائل کےاستعمال پر پابندی عائد

government hospitals in Punjab banned from using mobile phones

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں گریڈ18 سے کم تمام عملے پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی،انتہائی نگہداشت یونٹس اور آپریشن تھیٹرز میں گریڈ18 سے کم تمام عملہ موبائل فون استعمال نہیں کر سکے گا۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے مراسلے میں سرکاری اسپتالوں میں موبائل فون کی جگہ پیجر کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں جامع اور مؤثر ایمرجنسی کیئر سسٹم یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی اور کہا گیا کہ نرسنگ اسٹوڈنٹس آئی وی انجیکشنز کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

مراسلےمیں مزید کہا گیاکہ اسپتالوں کے اسٹاف کو بلیو اور ریڈ کوڈ کا پابند بنایا جائے۔

READ  حافظ نعیم سستی شہرت کیلئے لاشوں پر سیاست کرنا بند کریں: سعدیہ جاوید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں