وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش پر حکومت کوئی رعایت نہیں دے گی
قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے ہیں، اسی باعث پولی کلینک سے پریس کلب تک سڑک کا ایک رخ بند کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر مظاہرین بات چیت پر آمادہ نہیں، انسانی حقوق کے رہنماؤں سمیت مختلف ذرائع سے رابطے کی بھی کوشش کی گئی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ احتجاج نہ ختم ہونے کی بڑی وجہ مظاہرین کے مطالبات ہیں، جن میں سے کئی حکومت کے بس میں نہیں جبکہ کچھ معاملات عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کمیشن اس معاملے پر کام کر رہا ہے اور حکومت بھی اس حوالے سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔






تبصرے بند ہیں