حکومت کا پی ٹی آئی فوبیا پر مشتمل 40 ارب کا فائر وال منصوبہ ناکام ہوچکا: شیخ وقاص

Government's 40 billion firewall plan involving PTI phobia has failed

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی نااہلی سے قومی خزانے کو فائر وال منصوبے کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائر وال منصوبہ بانی پی ٹی آئی فوبیا کا نتیجہ تھا، فائر وال کی وجہ سے آئی ٹی سیکٹر، فری لانسرز اور آن لائن بزنس شدید متاثر رہا، لاکھوں نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کہتے ہیں کہ 40 ارب روپے کی فائروال اگر فیل ہوئی ہے تو وہ دوبارہ بنے گی، اگر فائر وال دوسری باربھی فیل ہوئی تو وہ تیسری باربھی بنے گی، اس پر اگر 40 ارب یا 400 ارب بھی لگیں تو کوئی کمپرومائز نہیں ہوسکتا، پوری دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جس نے اس یلغارسے خود کو محفوظ نہ کیا ہو۔

READ  آسٹریلیا نے افغان طالبان عہدیداران پر پابندیاں عائد کر دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں