گرین کلائمیٹ فنڈ کی پاکستان کیلئے 25کروڑ ڈالر امداد کی منظوری

Green Climate Fund approves $250 million aid for Pakistan

اسلام آباد: دنیا بھر میں ماحول کی بہتری کے لیے کام کرنے والی تنظیم گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 25کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دے دی۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 25کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم کو گلیشیئرز ٹو فارمز منصوبے کے لیے استعمال کیا جائے گا اور منصوبے کےتحت گلیشیئرزسے نکلنے والے آبی نظاموں کو ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ امداد سے سوات میں کسانوں کو زراعت اور آبپاشی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ منصوبے کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے مکمل کیا جائے گا۔

READ  ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو ہوگی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں