بھارت: شادی میں ڈانس کرتے دلہے پر چاقو سےکئی بار حملہ، ویڈیو ڈرون کیمرا سے ریکارڈ

Groom attacked with knife several times while dancing at wedding

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شادی کی تقریب میں دلہے پر حملے کے بعد افراتفری مچ گئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے امراوتی کے ایک شادی ہال میں دلہا دلہن قریبی رشتے داروں کے ہمراہ ڈانس اسٹیج پر موجود تھے، اسی دوران اسٹیج پر موجود دلہا نے کچھ لوگوں کو پیچھے جانے کیلئے دھکا دیا جس پر جتیندر بخشی نامی شخص نے طیش میں آکر دلہے پر چاقو سے کئی بار حملہ کیا اور پھر ساتھیوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ حملے کے نتیجے میں دلہا زخمی ہوگیا جس کی شناخت سجل رام سمدرا کے نام سے ہوئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ حملہ آوروں نے فرار ہونے سے دلہے کے والد پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی۔

دوسری جانب شادی کی ویڈیو ریکارڈنگ کیلئے استعمال کیے جانے والے ڈرون میں دلہے پر حملے کی ویڈیو ریکارڈ ہوگئی۔

ویڈیو گرافر نے حاضر دماغی دکھاتے ہوئے ڈرون کے ذریعے شادی ہال سے فرار ہوتے ملزمان کو بھی 2 کلومیٹر دور تک ریکارڈ کرلیا جب کہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔

READ  افغانستان ایک اور زلزلے سے لرز اٹھا، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں