تھائی لینڈ: مسلح شخص نے سرعام 5 افراد کو قتل کرکے خود کو گولی مارلی

Gunman kills 5 people in public, shoots himself

تھائی لینڈکے دارالحکومت بنکاک میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق مسلح شخص نے بنکاک کی ایک مارکیٹ میں فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں مارکیٹ سکیورٹی گارڈ اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے 4 افراد کے علاوہ ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

تھائی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کیا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی جس سے ہلاک ہوگیا۔

حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ملزم نے فائرنگ کیوں کی۔

READ  اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں