جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں لوٹا دیں

Hamas returns bodies of 2 more hostages under ceasefire deal

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے یرغمالیوں کی لاشیں وصول کرنے کی تصدیق کردی۔

دونوں لاشوں کو فرانزک میڈیسن کے نیشنل انسٹیٹیوٹ منتقل کردیا گیا جہاں شناخت کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس اب تک ہلاک 28 مغویوں میں سے 13 کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرچکی ہے۔

تاہم حماس نے آج مزید 2 لاشیں اسرائیل کے سپرد کیں جس کے بعد اسرائیل کو موصول ہونے والے یرغمالیوں کی لاشوں کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کی قید میں اب بھی 13 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔

READ  برطانوی فوجی غزہ امن منصوبےکی نگرانی کیلئے اسرائیل میں تعینات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں