مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا، برطانوی وزیراعظم

Hate speech against Muslims is abhorrent and must be dealt with

بر طانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویے کو مکروہ اقدام قرار دیدیا، واضح کردیاکہ ان اقدامات کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے ہاؤس آف کامنز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا اور ان اقدامات کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ حکومت مساجد اور مسلم اسکولوں کی حفاظت کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کر رہی ہے جس کے بعد نفرت انگیز رویہ مانیٹر کیا جاسکے گا اور اس طرح متاثرین کی مدد ہوسکےگی۔

READ  اسرائیل نے غزہ بورڈ کی تشکیل مسترد کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں