امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید بارشیں اور سیلاب، ہزاروں گھر بجلی سے محروم

Heavy rains and floods in various US states

امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید بارشیں ریکارڈ کی جارہی ہیں جس کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

خبر ایجنسی کا بتانا ہےکہ ریاست وسکونسن میں بھی موسلادھار بارشوں کے باعث سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا، سیلابی صورتحال کی وجہ سے گاڑیاں ڈوب گئیں اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

ادھر میکسیکو سٹی میں بھی شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، خراب موسم کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے سے بینیٹو جواریز ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 3 گھنٹوں کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔

نیشنل ویدر سروس کے مطابق امریکی ریاست کنساس، آئیووا، نیبراسکا، مہسوری، الینوائے اور وسکونسن کے لیے الرٹ جاری ہے جب کہ میکسیکو سٹی میں ہفتے سے شروع ہونے والی بارش پیر تک جاری رہ سکتی ہے۔

READ  روسی اور امریکی صدور کی ٹیلیفونک گفتگو، پیوٹن یوکرینی صدر سے ملاقات کیلئے تیار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں