مودی حکومت کے دن گنے جا چکے: بھارتی سینئر صحافی پریم شنکر جھا

انہوں نے کہا ہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کا عروج محض عارضی یا وقتی نہیں، جَنتر منتر پر نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن نے پانسہ پلٹ دیا ہے۔ Modi government's days are numbered

بھارتی سینئر صحافی پریم شنکر جھا نے حکمراں جماعت بی جے پی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

بھارتی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں پریم شنکر نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت کے دن گنے جا چکے، نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی کی بڑھتی مقبولیت بطور وزیرِ اعلیٰ اور وزیرِ اعظم مودی کے 25 سالہ دورِ اقتدار کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کا عروج محض عارضی یا وقتی نہیں، جَنتر منتر پر نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن نے پانسہ پلٹ دیا ہے۔

پریم شنکر جھا کا کہنا ہے کہ مودی کی پروپیگنڈا مشین آزادیٔ صحافت محدود کرنے، اپوزیشن جماعتوں کو توڑنے اور مزید ووٹروں کو حقِ رائے دہی سے محروم کرنے سمیت دیگر حربے استعمال کرے بھی تو بھارت پر بی جے پی کی حکمرانی کے دن اب گنے جا چکے ہیں۔

READ  کوئٹہ میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات مکمل کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں