سعودی عرب کے شہر طائف کے گرین ماؤنٹین پارک میں معروف ’360 بگ پینڈولم‘ جھولا دورانِ سواری ٹوٹ کر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جھولا اچانک ٹوٹنے سے سوار افراد فضا میں اچھل کر زمین پر آ گرے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ واقعہ بدھ کی شام پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ جھولا پارک کی اہم ترین تفریحی سواریوں میں شمار ہوتا ہے۔






تبصرے بند ہیں