حوثیوں کا یمن میں سعودی نگرانی کرنے والا ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

یمنی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے سعودی نگرانی کرنے والا ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق انصار اللّٰہ کا کہنا ہے کہ یمن کے صوبے تعز کے علاقے المخا میں سعودی نگرانی کرنے والے ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔
انصار اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے تعز، مأرب اور الجوف میں ایف 15 اور ٹائفون جنگی طیاروں کے ذریعے 19 فضائی حملے کیے۔

حوثیوں کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت کے مطابق المخا میں کیے گئے فضائی حملوں میں 2 بچوں اور ایک خاتون سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے۔

READ  ایشیا کپ میں پاک بھارت میچز کی وجہ سے اسپانسرشپ اور اشتہارات کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں