بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے کزن آصف قریشی کو نئی دہلی میں پارکنگ تنازع پر قتل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، واقعہ گزشتہ رات نظام الدین علاقے میں پیش آیا جب آصف قریشی نے دو افراد سے اپنی موٹر سائیکل گھر کے دروازے سے ہٹانے کو کہا، جس پر تلخ کلامی ہوگئی۔ بعد ازاں، ایک شخص اپنے بھائی کے ساتھ واپس آیا اور آصف پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا۔
آصف کی اہلیہ شاہین قریشی کے مطابق، حملے کے بعد انہوں نے اپنے بہنوئی کو اطلاع دی، مگر اسپتال پہنچنے تک آصف جان کی بازی ہار چکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم ماضی میں بھی آصف کو قتل کرنے کی کوشش کر چکا ہے۔
پولیس نے دونوں ملزمان 19 سالہ اجول اور 18 سالہ گوتم کو گرفتار کر کے آلۂ قتل برآمد کر لیا ہے، جبکہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
ہما قریشی کے والد سلیم قریشی نے بھتیجے کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔





تبصرے بند ہیں