جنوبی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لیما میں گیس لائن کی کھدائی کے دوران دو قدیم مقبرے دریافت ہوئے، جن میں ایک ہزار سال پرانی انسانی باقیات ملی ہیں۔
ان دریافتوں میں سے ایک مقبرہ خالی تھا، جبکہ دوسرے میں انسانی باقیات کے ساتھ مٹی سے بنے چار برتن اور کدو کے خول سے تیار کردہ تین اشیاء بھی موجود تھیں۔
قدرتی گیس فراہم کرنے والی کمپنی Calidda کے لیے یہ دریافت غیر معمولی نہیں، کیونکہ گزشتہ بیس برسوں کے دوران شہر میں کھدائی کے دوران کمپنی نے 2200 سے زائد آثارِ قدیمہ کے مقامات کا سراغ لگایا ہے۔
ماہرِ آثارِ قدیمہ جوز ایلیاگا نے تصدیق کی ہے کہ برتنوں پر کی گئی نقش و نگاری اور ان میں استعمال ہونے والے مخصوص کالے، سفید اور سرخ رنگ انہیں قبل از انکا (Pre-Incan) چانکے تہذیب سے منسلک کرتے ہیں۔ ان اشیاء کی عمر تقریباً 1000 سے 1470 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔






تبصرے بند ہیں