‘آئی لاوا یو’، گوئٹے مالا میں پروپوز کے دوران آتش فشاں پھٹ پڑا، ویڈیو وائرل

'I Love You', volcano erupts during proposal in Guatemala, video goes viral

گوئٹے مالا میں ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کو پہاڑ کی چوٹی پر پروپوز کیا تو قدرت نے بھی اس لمحے کو یادگار بنا دیا۔ جیسے ہی لڑکی نے "ہاں” کہا، پیچھے موجود فوئیگو (Volcán Fuego) آتش فشاں اچانک پھٹ پڑا، اور یہ حیرت انگیز منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

انسٹاگرام پر موراگن الیکسا (Morgan Alexa) کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ آتش فشاں اکاٹیناگو (Volcán Acatenango) کی چوٹی پر موجود ہیں۔ چند لمحوں بعد لڑکا گھٹنوں کے بل بیٹھ کر انگوٹھی نکالتا ہے اور پروپوز کرتا ہے۔ موراگن کے "ہاں” کہتے ہی پس منظر میں آتش فشاں پھٹتا ہے، اور شعلوں و دھوئیں کا دلکش منظر فضا کو مزید رومانوی بنا دیتا ہے۔

موراگن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ دھماکہ دن بھر کا پہلا بڑا دھماکہ تھا، جسے دیکھنا ان کے لیے خوش قسمتی کا لمحہ تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گوئٹے مالا کی روایت کے مطابق آتش فشاں فوئیگو کو روحانی قوتوں سے جوڑا جاتا ہے، اور اس کے پھٹنے کو ماورائی اشارہ تصور کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق یہ لمحہ ان کے لیے ایک برکت کی مانند تھا۔ پوسٹ کے آخر میں انہوں نے اپنے منگیتر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: "I lava you”۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس منفرد پروپوزل کو بے حد سراہا، اور کئی افراد نے اسے ایک خوشگوار اور رومانوی اشارہ قرار دیا۔

READ  پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق، مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں