امریکا میں کرنسی سے متعلق 232 سال بعد اہم فیصلے پر عملدرآمد ہوگیا

Important decision regarding currency in America implemented after 232 years

امریکا میں ایک پینی کا سکہ 232 سال بعد ختم کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ٹریژری نے پینی کی تیاری بند کردی اور ریٹیلرز گاہکوں کو ناراض کیے بغیر لین دین کی کوشش میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے بعد امریکا میں ایک سینٹ کے سکّے (پینی) کی تیاری روک دی گئی ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر کے اسٹورز، پیٹرول پمپ اور فاسٹ فوڈ چینز کو نقدی لین دین میں نئی مشکلات کا سامنا ہے۔

کئی بڑی کمپنیوں جیسے والمارٹ، ٹارگٹ اور کروگر نے صارفین سے درست تبدیلی لانے یا ڈیجیٹل ادائیگیوں پر زور دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینی ختم کرنے کا فیصلہ لاگت بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

READ  بھارت: جادو ٹونے کا الزام، مشتعل افراد نے خاتون کو ایک سالہ بچے سمیت زندہ جلادیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں