پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران آنے والوں کو اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کے عہدے کا خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔
اس حوالے سے جیو نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے، عمر ایوب کا کہنا تھا کہ "میں کرپشن کے حقائق بے نقاب کرتا ہوں، اسی لیے یہ لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں۔”






تبصرے بند ہیں