بھارت: شہریوں کا چوری کے الزام پر ایک شخص پر تشدد، سر کے بال کاٹ دیے

India: Citizens beat up a man on suspicion of theft, cut off his hair

بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں شہریوں نے چوری کے الزام میں ایک شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہریوں نے ایک شخص کو پکڑا اور اسے زبردستی بینک کے احاطے میں لے گئے جہاں اسے کھمبے سے باندھ کر اس کے گلے میں پلے کارڈ ڈال دیا جس پر ہندی اور پنجابی زبان میں ‘میں چور ہوں’ لکھا تھا۔

متاثرہ شخص کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے ساتھ ساتھ اس کے سر کا ایک حصہ اور آنکھوں کی بھویں بھی مونڈ دی گئیں جب کہ اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین اور فوٹیج سے پتا چلتا ہے کہ متاثرہ شخص کو قید کی حالت میں اعتراف جرم کرنے پر مجبور کیا گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

READ  ٹرمپ کا چین کے ساتھ تجارتی معاملات ختم کرنے پر غور، وجہ کیا بنی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں