امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ بھارت نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوران سخت رویہ اختیار کیے رکھا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ بھارت اور سوئٹزرلینڈ سمیت کئی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے ابھی تک حتمی شکل نہیں پا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے ٹرمپ انتظامیہ ان مذاکرات کو اکتوبر کے آخر تک مکمل کر لے گی۔
اسکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں امریکی حکام کی چینی حکام سے دوبارہ ملاقات متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کے مستقبل پر گفتگو کی جائے گی۔






تبصرے بند ہیں