بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا: امریکی صدر نے واضح کردیا

India will not buy more oil from Russia

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے اور مستقبل میں مزید کمی کا ارادہ رکھتا ہے۔

ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم مودی سے گفتگو ہوئی ہے جس میں خطے کی صورتحال اور روس یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا، بھارت نے تیل کی درآمد میں کمی کی ہے اور مزید کمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ جلد از جلد روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تاکہ خطے میں امن و استحکام بحال ہو سکے۔
خیال رہے کہ 2022 میں روس یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد بھارت نے مغربی دباؤ کے باوجود روس سے رعایتی نرخوں پر تیل خریدنا شروع کیا تھا۔

تاہم حالیہ مہینوں میں امریکی دباؤ کے بعد بھارت نے روس سے درآمدات میں بتدریج کمی کی ہے۔

امریکی صدر نے ایک روز قبل بھی روس سے تیل کی خریداری نہ روکنے پر بھارت کو خبردار کیا تھا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت نے روسی تیل کی خریداری نہ روکی تو اس پر بھاری ٹیرف جاری رہیں گے۔

READ  اسرائیل نے ایران کو پھر حملے کی دھمکی دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں