بھارت: نوجوان کا خواب پورا ہوا، لیجنڈری کرکٹرز کی طرف سے کالز موصول

India: Young man's dream comes true, receives calls from legendary cricketers

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک نوجوان کے ساتھ فلمی انداز کا دلچسپ واقعہ پیش آیا، جب اسے غلطی سے آر سی بی کے کپتان رجت پٹیدار کا پرانا موبائل نمبر مل گیا اور اسے ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز اور دیگر معروف کرکٹرز کی کالز آنا شروع ہو گئیں۔

21 سالہ منیش نے ایک قریبی اسٹور سے نیا سم کارڈ خریدا، اور واٹس ایپ سیٹ کرتے وقت اس کے دوست نے دیکھا کہ پروفائل تصویر رجت پٹیدار کی ہے، مگر انہوں نے اس پر دھیان نہیں دیا۔ چند دنوں بعد منیش کو مشہور کرکٹرز کی جانب سے کالز موصول ہونے لگیں، لیکن وہ انہیں دوستوں کا مذاق سمجھ کر مسلسل نظرانداز کرتا رہا۔

دوسری طرف، رجت پٹیدار کو اندازہ ہوا کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ کسی اور کے پاس چلا گیا ہے، جس پر انہوں نے مدھیہ پردیش کی سائبر سیل میں شکایت درج کروائی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ موبائل کمپنی نے 6 ماہ سے غیر فعال نمبر منیش کو جاری کر دیا تھا۔ بعد میں پولیس نے یہ نمبر واپس رجت کو دے دیا، اور یوں منیش کا "کرکٹرز سے رابطے کا خواب” اختتام کو پہنچا۔

READ  میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب، 4 ستمبر کو ممکنہ طور پر آخری ہوم میچ امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں