نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر خوفناک حادثہ، بھارتی اداکار گرفتار

Indian actor arrested for drunk driving after horrific accident

بھارتی اداکار مایور پٹیل کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر خوفناک حادثے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بنگلورو میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے کنڑ اداکار مایور پٹیل کی فورچیونر گاڑی ضبط کرلی ہے۔

اداکار مایور پٹیل کو بنگلورو میں دیر رات ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیس کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا، جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کا آپس میں تصادم ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور اداکار کا بریتھ الائزر ٹیسٹ کیا، جس کا نتیجہ مثبت آیا جس سے شراب نوشی کی تصدیق ہوئی۔

ایک پولیس اہلکار نے بھارتی میڈیا بتایا کہ اداکار نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا اور اس کے باعث متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

حادثے کے بعد مبینہ طور پر مایور پٹیل نے متاثرہ گاڑیوں میں سے ایک کے مالک سے تلخ کلامی بھی کی، جس پر پولیس نے مداخلت کی۔

رپورٹ کے مطابق، پولیس نے فورچیونر گاڑی ضبط کر لی اور متاثرہ ڈرائیورز کی شکایات پر ہلاسورو ٹریفک پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ مایور پٹیل پروڈکشن اور ڈائریکشن کے شعبے میں بھی کام کر چکے ہیں، جب کہ وہ گلوکار اور میوزک کمپوزر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

READ  سارہ چوہدری کا یوٹیوب سے انکے ڈرامے ہٹانے پر نجی چینل کا شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں