بھارتی فضائیہ نے دبئی ائیر شو کو داغدار کر دیا، شو کی تاریخ میں پہلی بار حادثہ پیش آیا

Indian Air Force mars Dubai Air Show

دبئی کے ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گرنے کے حادثے نے ائیر شو کو داغ دار کر دیا۔

جمعہ کو دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔

بھارتی ائیر فورس نے دبئی ائیر شو کے دوران مقامی طور پر تیار ہونے والے لڑاکا طیارے تیجس کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرنے والے طیارے کے پائلٹس کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں اور یہ پتا لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گرا یا پھر پائلٹ کی ناتجرکاری کی وجہ سے گرا۔

بھارتی فضائیہ نے دبئی ائیر شو کو داغ دار کر دیا کیوں کہ یہ دبئی میں 19 واں ائیر شو ہے اور اس کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہو۔

واضح رہے کہ دبئی ائر شو کا آج پانچواں اور آخری روز ہے ، اس حادثے کے بعد آخری دن کے ائیر شوز فی الحال روک دیے گئے ہیں۔

READ  ابھیشیک شرما نے ایشیا کپ میں محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں