ملیالم ریپر ہیرن داس مرلی، عرف ویدن، کو ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق ویدن پر 2021 میں انسٹاگرام کے ذریعے دوستی اور شادی کے جھوٹے وعدے کے بعد خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام ہے۔ 27 اگست کو کیرالہ ہائی کورٹ نے ویدن کو مشروط ضمانت دی تھی اور انہیں دو دن تک تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم پوچھ گچھ کے دوسرے دن ہی انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس اب ویدن کو ضمانت پر رہائی سے پہلے طبی معائنہ کرے گی۔ مقدمہ خاتون ڈاکٹر کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس کا الزام ہے کہ ویدن نے 2021 سے 2023 کے درمیان کوزی کوڈ، کوچی اور دیگر مقامات پر اس کے ساتھ متعدد بار جنسی تعلقات قائم کیے۔





تبصرے بند ہیں