شیخ زاید ہوائی اڈے پرڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک، 7 افراد زخمی ہوگئے، ابوظبی حکام کی تصدیق

injured in drone attack at Sheikh Zayed Airport

ابوظبی ائیرپورٹ انتظامیہ نے شیخ زاید ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں ایک شخص کے ہلاک اور 7 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔

انتظامیہ کے مطابق واقعے کے فوری بعد ہنگامی ٹیموں کو طلب کیا گیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔

ادھر دبئی میڈیا آفس نے بھی دبئی ائیرپورٹ پر حملے کی تصدیق کردی۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

اماراتی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے 132 میزائلوں کو تباہ جبکہ 209 میں سے 195 ڈرونز مار گرائے گئے جبکہ 14 کے گرنے سے محدود نقصان ہوا۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق ڈرون تباہ کرنے کے دوران برج العرب کے بیرونی حصے میں آگ لگی، عمارت میں آگ پر قابو پالیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عرب میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دبئی مرینہ، دبئی ہلز میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

کچھ دیر قبل اماراتی وزارت داخلہ نے میزائل حملے سے متعلق نیا الرٹ جاری کیا تھا۔

اماراتی وزارت داخلہ نے رہائشیوں کے موبائل فونز پر سکیورٹی الرٹ بھیجا اور کہا کہ رہائشی فوری طور پر شیلٹر میں چلے جائیں۔

READ  ملتان میں شجاع آباد کینال سے پانی اوور فلو ہونے لگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں