کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع

Intermittent rain with strong winds expected in Karachi during the next 24 hours

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، جن میں ڈیفنس، کورنگی روڈ، شارع فیصل، برنس روڈ اور ایم اے جناح روڈ شامل ہیں۔ اسی طرح قیوم آباد، محمود آباد، منظور کالونی، بلوچ کالونی اور قریبی علاقوں سے بھی بوندا باندی کی اطلاعات ملی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

ادارے کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

READ  کراچی میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں