ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ انتقام کا آخری مرحلہ یروشلم کی آزادی کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباب نے کہا کہ سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قاتلوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، اور انتقام کا آخری مرحلہ یروشلم کی آزادی کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ سے ایرانی عوام امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں اور اپنے شہید امام کے قاتلوں سے انتقام کا مطالبہ کر رہے ہیں
باقر قالیباف نے کہا اسلامی ایران پر حملہ کرنے والوں اور اس سرزمین کے شہدا، خصوصاً امت کے رہبر کے قاتلوں کو اپنے اعمال کی قیمت چکانی ہوگی۔ انھوں نے مذاکرات کو ایران کی اس وسیع تر تہذیبی جدوجہد کا حصہ قرار دیا جس کا مقصد استکباری طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہے۔






تبصرے بند ہیں