اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقوں کا آغاز

Iran begins first military exercises after war with Israel

اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل سے 12 روزہ جنگ کے بعد گزشتہ روز پہلی فوجی مشقوں کا آغاز کیا گیا جس دوران ایرانی بحریہ نے نے بحر ہند میں اہداف پر میزائل اور ڈرونز داغے۔

واضح رہےکہ جون میں ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد جنگ 12 روز تک جاری رہی تھی اور جنگ کے دوران امریکا نے بھی ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔

گزشتہ روز دیے گئے ایک بیان میں ایرانی وزارت دفاع نے کہا کہ دوبارہ حملوں کی صورت میں دشمن کو مزید طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

READ  اختلافات میں شدت، امریکا نے غزہ سیزفائر معاہدے کی فیصلہ سازی سےاسرائیل کو باہر کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں